مریدکی: تھانہ سٹی کے علاقہ سلطان پارک میں دو کمسن جڑواں بہنیں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں

پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیں

جمعہ 10 مئی 2019 22:34

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 مئی2019ء) تھانہ سٹی کے علاقہ سلطان پارک میں دو کمسن جڑواں بہنیں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔ پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال پہنچا دیں۔ بچیوں نے غلطی سے سرف نگل لیا ہے، والد افضل کا مؤقف۔ بچیوںکی ماں ڈیڑھ سال قبل خاوند سے جھگڑ کر جا چکی ہے۔ پولیس ذرائع۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ سلطان پارک مریدکے کی گلی نمبر10کے رہائشی محمد افضل ولد رحمت علی کی دو سالہ جڑواں بیٹیاں پر اسرار طور پر جاں بحق ہو گئیں۔ والد کا موقف ہے کہ اس کی عدم موجودگی میں بچیوںنے غلطی سے سرف نگل لیا ہے جس سے ان کی موت واقع ہو ئی ہے۔ پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پر جڑواں بہنوں کی نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق بچیوں کی ماں ڈیڑھ سال قبل خاوند سے جھگڑے کے بعد بچیوں کو خاوند کے پاس چھوڑ کر میکے جا چکی ہے جبکہ اس کا خاوند دوسری شادی کی تیاریوں میں ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پوسٹمارٹم رپورٹ کے بعد بچیوں کے جاں بحق ہونے کی حقیقت سامنے آئے گی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں