بیروزگاری سے تنگ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی

بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چھوٹے نے زہریلی گولیاں کھالیں ،تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل

بدھ 31 جولائی 2019 00:10

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2019ء) مریدکے کی آبادی ریانپورہ میں بے روزگاری سے تنگ نوجوان نے سر میں گولی مار کر خود کشی کرلی ،احمد پورہ میں بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر چھوٹے نے زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے آبادی ریانپورہ کا پڑھا لکھا نوجوان محمد رحمان کئی دنوں سے بیروزگار تھا اورنوکری نہ ملنے پر اس نے دلبرداشتہ ہوکر سر میں گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ۔پولیس نے ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی ۔محلہ احمد پورہ کے اٹھارہ سالہ حماد نے بڑے بھائی کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہو کر زہریلی گولیاں کھالیں جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں