مریدکے ،شوہر نے مبینہ طو رپر چوتھی شادی کے لئے اپنی تیسری بیوی کو زندہ جلا ڈالا

واقعہ کو سلنڈر پھٹنے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہونے پر فرار ہو گیا،پولیس نے والد کو حراست میں لے لیا

ہفتہ 14 ستمبر 2019 20:55

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 ستمبر2019ء) سنگدل شوہر نے مبینہ طو رپر چوتھی شادی کے لئے اپنی تیسری بیوی کو زندہ جلا ڈالا ، واقعہ کو سلنڈر پھٹنے کا رنگ دینے کی کوشش ناکام ہونے پر فرار ہو گیا ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ ننگل ساہداں کے رہائشی زاہد ولد بوٹا نامی شخص نے مبینہ طو رپر چوتھی شادی کے لئے اپنی تیسری بیوی 6بچوں کی ماں صائمہ بی بی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد آگ لگادی جس سے وہ زندگی کی بازی ہا ر گئی ۔

بعد ازاں واقعہ کوگیس سلنڈرپھٹنے کارنگ دینے کیلئے شورمچاکر محلہ داروں کواکٹھاکرلیامگرکامیاب نہ ہوسکااور موقع سے فرارہوگیا ۔اطلاع ملنے پرپولیس موقع پرپہنچ گئی اور مقتولہ کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال مریدکے پہنچادیا۔ پولیس نے مفرورملزم کے والد محمدبوٹاکو حراست میں لے لیا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں