مریدکے ، ترقی کے منتظر اساتذہ تازہ سنیارٹی فہرستیںتیار کرنے کاحکم جاری

سی ای او نے ناقص کارکردگی پر شیخوپورہ سٹی کے دو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسروں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری (زنانہ ) نے دو سکولوں کی سربراہان کو معطل کر دیا

بدھ 29 جنوری 2020 23:42

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 29 جنوری2020ء) سی ای او ایجوکیشن شیخوپورہ میاں شفقت حبیب نے کئی سالوں سے ترقی کے منظر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کی پروموشن کے لیے تازہ سنیارٹی فہرستیںتیار کرنے کاحکم جاری کر دیا۔ تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز آئندہ ماہ کی15تاریخ تک فہرستیں مکمل کرکے سی ای او آفس پہنچائیں، ضلعی تعلیمی سربراہ کا حکم۔

سی ای او نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر شیخوپورہ سٹی کے دو اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسروں جبکہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرایلیمنٹری (زنانہ ) نے دو سکولوں کی سربراہان کو معطل کر دیا ۔معروف ماہر تعلیم میاں شفقت حبیب نے چار ج سنبھالتے ہی اساتذہ کے مسائل کے حل لیے مختلف اقدامات شروع کر دیئے ہیں اور پنجاب ٹیچرز یونین ضلع شیخوپورہ کے صدر سید فیاض گیلانی اور تحصیل مریدکے کے صدر چودھری محمد انور بھٹی کی درخواست پر6سال سے اپنی ترقی کے منتظر پرائمری اور ایلیمنٹری اساتذہ کی ترقی کے لیے مردانہ اور زنانہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز سی15فروری تک سنیارٹی لسٹیں طلب کر لی ہیں تا کہ اساتذہ کی ترقی کے مسائل حل کرکے ان کا حق دیا جائے۔

(جاری ہے)

میاں شفقت حبیب نے خصوصی ملاقات کے دوران کہاکہ ضلع کی تعلیمی ترقی اور اساتذہ سمیت دیگر ملازمین کے مسائل کا فوری حل ان کی ترجیحات میں شامل ہے جبکہ اداروں کے عماراتی مسائل کے حل کے لیے محکمہ بلڈنگز سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے ساتھ بات چیت کا عمل جاری ہے۔ انہوںنے کہا کہ اساتذہ اپنے فرائض دیانتداری سے سر انجام دے کر ملکی ترقی میں اپنا کردا ر ادا کریں۔

سی ای او شیخوپورہ میاں شفقت حبیب نے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران ناقص کارکردگی کامظاہرہ کرنے پرشیخوپورہ مرکز5کے اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رضوان ریاض اور شیخوپورہ مرکز1کی اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر نازیہ کوثر کو معطل کر دیا۔ دریں اثناء نے مختلف سکولوں کے دورہ کے دوران تعلیمی ماحول میں نقائص کی بناء پر گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول سیتھاں کوٹ اور گورنمنٹ گرلز پرائمری سکول دولت پورہ کی سکول سربراہان کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں