مریدکے شہر اور اس کے گردونواح میں یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا

بدھ 5 فروری 2020 16:28

مریدکے شہر اور اس کے گردونواح میں یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 فروری2020ء) مریدکے شہر اور اس کے گردونواح میں یکجہتی کشمیر جوش و خروش سے منایا گیا ۔سب سے بڑی ریلی عابد بھٹی کی قیادت میں مسیحی برادری نے جلوس نکالا جبکہ پی ٹی آئی کی طرف سے چوہدری ارشد ورک کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ،انجمن طلبا اسلام کے ناظم پنجاب عزیر احمد محمد عراف بھٹی کی قیادت میں ریلی نکالی گئی اسکے علاوہ علامہ عثمان ربانی کی قیادت میں بھی یکجہتی کشمیر ریلی کا اہتمام کیا گیا ۔

تمام ریلیاں میونسپل کارپوریشن پہنچ کر بڑے جلوس کی شکل اختیار کرگئیں اور پہلی مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر منایا گیا ۔پاکستان اور آزاد کشمیر کے پرچم قومی ترانہ کیساتھ لہرائے گئے جسکے بعد یکجہتی جلوس جی ٹی روڈ پر مارچ کرتا مجاہد چوک پہنچا ،اس کی قیادت پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی بریگیڈئیر راحت امان اللہ اسسٹنٹ کمشنر سرمد تیمور چیف آفیسر رائے منشا ڈی ایس پی مریدکے قیصر مشتاق ڈی ایس پی موٹروے پولیس عمران عطاری برطانوی نژاد پاکستانی شہری طاہر محمود شیخ پی ٹی آئی رہنما سید علمدار حسین شاہ عمر راحت بھٹی نے کی ۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخاتون مسیحی رہنماعنائت مسیحی عابد بھٹی اور سیموئل خوشی نے خطاب کرتے کہا پاکستان کی مسیحی برادری کشمیری بھائیوں کیساتھ ہے عالمی برادری مودی کے مظالم کا نوٹس لے ۔ایم این اے راحت امان اللہ نے خطاب کرتے کہا عمران خان کی قیادت میں مقبوضہ کشمیر آزاد ہوگا کیونکہ عمران خان نے کشمیریوں ہر ہونے والے ظلم کی عالمی سطح پر جو ترجمانی کی ہے تاریخ میں مثال نہیں ملتی عالمی برادری کی مقبوضہ کشمیر میں مودی کے مظالم پر خاموشی خطہ کو بدامنی کی طرف لیجانے والی بات ہے اقوام متحدہ کے قوانین کے مطابق کشمیر کی عوام کو حق خود ارادیت ملنا چاہئے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں