مریدکے،جی ٹی روڈ پر ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ، درجن سے زائد شدید زخمی

جمعرات 6 فروری 2020 23:35

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 06 فروری2020ء) جی ٹی روڈ پر ٹریفک کے دو مختلف حادثات میں دو افراد جاں بحق جبکہ درجن سے زائد شدید زخمی ہوگئے جنہیں مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جی ٹی روڈ پر سادھوکے کے قریب بھولے پیر سٹا پر تیز رفتار منی ٹرک سڑک کنارے کھڑی بس سے جا ٹکرایا جس کے نتیجے میں منی ٹرک کا ڈرائیور اور کنڈکٹر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

ٹرک کے ٹکرانے سے بس کے آئل ٹنک کو آگ لگ گئی۔ ریسکیو1122نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا تاہم بس میں سوار کسی مسافر کوکئی نقصان نہ پہنچا۔ دوسرا حادثہ میںکھوڑی کے قریب مسافر ویگن تیز رفتاری کے باعث ٹرک سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں درجن کے قریب مسافر زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیم نے متعدد مسافروںکوموقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے فارغ کر دیا تاہم چار شدید زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے پہنچا دیا گیا ہی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں