آٹا چینی بحران کے زمہ داران کیخلاف وزیر اعظم کی کاروائی کاسمیٹکس ہے ،وزارتیں بدل کر قوم کو دھوکے میں رکھا گیا ہے ‘رانا تنویر

حکومت کو مسلم لیگ (ن )اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگانے اور انتقامی کاروائی کے علاوہ کوئی کام نہیں‘لیگی رہنما کی میڈیاسے گفتگو

بدھ 8 اپریل 2020 21:11

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ آٹا چینی بحران کے زمہ داران کیخلاف وزیر اعظم کی کاروائی کاسمیٹکس ہے وزارتیں بدل کر قوم کو دھوکے میں رکھا گیا ہے ۔مریدکے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا تنویر حسین نے کہا میں نے بطور چیئرمین پبلک اکاونٹ کمیٹی پہلے ہی اسکی انکوائری کے سلسلہ میں محکمہ فوڈ کو طلب کیا تھا اب بات کھل کر سامنے آچکی ہے کہ چینی اور آٹے کے بحران کے کون زمہ دار تھے اور کن لوگوں نے لوٹ مار کی ایسے لوگ قومی مجرم ہیں حکومت اب بھی ان لوگوں کو ساتھ لیکر چل رہی ہے اور یہ لوگ حکومتی اجلاسوں میں بیٹھتے ہیں ۔

انہوں نے کہا حکومت پچیس تاریخ کو بھی کچھ نہیں کرے گی کیونکہ اس میں وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب جواب دے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا مسلم لیگ ن کے سربراہ میاں شہباز شریف پہلے ہی کہہ چکے ہیں کہ کسی کیخلاف کاروائی نہیں ہوگی اگر کاروائی نہ ہوئی تو اپوزیشن جماعتیں احتجاج کریں گی کل کی بات ہے وزیر اعظم جس پر مرضی کرپشن کا الزام لگا دیتے تھے آج اپنے ساتھی نکل آئے ہیں تو کٹہرے میں لانے کی بجائے وزارتیں تبدیل کرکے کاروائی ڈالدی گئی ۔انہوں نے کہا حکومت کو مسلم لیگ ن اور دیگر اپوزیشن جماعتوں پر الزام لگانے اور انتقامی کاروائی کے علاوہ کوئی کام نہیں۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں