مریدکے تحصیل سے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

بدھ 8 اپریل 2020 23:49

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اپریل2020ء) مریدکے تحصیل سے کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا ،محکمہ صحت نے تصدیق کردی ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ تحصیل مریدکے ڈاکٹر فہد نے کورونا وائرس کے مریض کی تصدیق کرتے بتایا چودہ دن قبل گیارہ مشتبہ مریضوں کو آئسولیشن منتقل کیا گیا جن میں سے آٹھ مریضوں کی رپورٹ نیگٹو آئی ان آٹھ میں سے مریدکے کی سرحدی آبادی چکرالی کا شبیراور اسکا بھائی بھی شامل تھا دونوں بھائیوں کو انکے گھر میں کورنٹائین کرکے دوبارہ ٹیسٹ لئے گئے جن میں سے نوجوان شبیر کا کارونا ٹیسٹ پازیٹو آگیا ہے جسے کورونا سنٹر منتقل کردیا گیا ہے جبکہ چکرالی گاوں اور شبیر کے گھر کو قرنطینہ منتقل کردیا گیا ہے انہوں نے بتایا شبیر اور اسکے بھائی کا کنفرم نہیں یہ زائرین میں سے ہیں یا تبلیغی جماعت میں سے تاہم یہ کنفرم ہے کہ یہ باہر سے آئے ہیں یوں تحصیل مریدکے سے یہ پہلا کورونا وائرس کا مریض نکلا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں