مریدکے ،میونسپل کارپوریشن کے نا اہل انچارج صفائی نے پورے شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا

منگل 28 اپریل 2020 22:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 اپریل2020ء) میونسپل کارپوریشن کے نا اہل انچارج صفائی نے پورے شہر کو گندگی کا ڈھیر بنا دیا۔ غیر سنجیدہ سرکاری آفیسر نے ڈیوٹی سے غیر حاضر رہنا اور فون بند رکھنا معمول بنا لیا۔ عملہ صفائی منہ مانگی فیس نہ دینے والے شہریوں کے گھروں کے باہر کچرے کے ڈھیر جمع کرنے میں مصروف۔شہریوںنے چیف سیکرٹری پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق میونسپل کارپوریشن مریدکے میں تعینات ایس ڈی او (انچارج صفائی) شبیر حسین کی نا اہلی کے باعث شہر بھر کے گلی محلے کچرے کے ڈھیروں میں تبدیل ہو چکے ہیں۔ گلی سڑی اشیاء سے پیدا ہونے والے تعفن نے شہریوں کو مختلف بیماریوں میں مبتلا کر نا شروع کر دیا ہے۔ اندرون شہر کی صفائی کا ٹھیکہ نجی کمپنی کو دینے کے با وجود سرکاری سینٹری سٹاف کے ذریعے صفائی کروا کر لاکھوں روپے ماہانہ کا ٹیکہ لگایا جا رہاہے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ شکائت کی صورت میں ایس ڈی او شبیر حسین اپنی سیٹ پر موجود نہیں ہوتا اور کئی کئی روز تک اپنی ڈیوٹی پر حاضر نہیں ہوتا اور نہ ہی موبائل فون آن کرتا ہے۔ ذرائع کے مطابق مقامی انتظامیہ کی طر ف سے بھی مذکورہ ایس ڈی او کے بارے میں ناپسندیدگی کا اظہار کیا گیا ہے۔ شہریوںنے چیف سیکرٹری پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ غیر ذمہ دار ایس ڈی او شبیر حسین کو فوری تبدیل کرکے فرض شناس آفیسر کو صفائی کے امور سونپے جائیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں