مریدکے ‘قتل اغوا ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں مطلوب اشتہاری فیض عرف فیضی گینگ کے سرغنہ سمیت چھ ساتھی گرفتار

اتوار 17 مئی 2020 15:05

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2020ء) مریدکے صدر پولیس نے پنجاب کے سولہ تھانوں کو قتل اغوا ڈکیتی کی لاتعداد وارداتوں میں عرصہ دو سال سے مطلوب اشتہاری فیض عرف فیضی گینگ کے سرغنہ سمیت چھ ساتھیوں کو گرفتار کرلیا ۔ ملزمان کے قبضے سے چھ موٹر سائکلیں لاکھوں کی نقدی مسروقہ سامان اور اسلحہ کی بھاری مقدار برآمدکرلی ۔ گینگ پکڑنے پر آر پی او شاہد جاوید کی ڈی پی او غازی صلاح الدین ڈی ایس پی قیصر مشتاق ایس ایچ او تھانہ صدر نوید اعوان کو تعریفی سرٹیفیکیٹ اور انعام کا اعلان اچھی کارکردگی پر ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے چوہدری عشرت چدھڑ کو موقع پر دس ہزار روپے اور تعریفی سرٹیفکیٹ دیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرپولیس جوانوں اور میڈیا سے گفتگو کرتے آر پی او شیخوپورہ شاہد جاوید نے کہا فیض عرف فیضی ڈکیت گینگ نے لاہور شیخوپورہ ناتووال سیالکوٹ گوجرانوالہ راوالپنڈی سمیت پنجاب کے کئی اضلاع میں قتل ڈکیتی اغوا بھتہ کی دھوم مچا رکھی تھی پنجاب کے درجن سے زائد اضلاع و تھانوں کو یہ گینگ مطلوب تھا اس گینگ سے ابتدائی طور پر چھ موٹر سائکلز جدید اسلحہ کی بھاری مقدار اور لاکھوں کی نقدی لوٹا ہوا سامان برآمد ہوچکا ہے اس گینگ سے وابسطہ دیگر اضلاع کے اشتہاری مجرمان کی گرفتاری کیلئے مشاورت جاری ہے انہوں نے کہا فرض شناسی اور بہادری کا مظاہرہ کرکے ڈی پی او غازی صلاح الدین انکی ٹیم ڈی ایس پی قیصر مشتاق انسپکٹر نوید انجم اعوان اور ایس ایچ او تھانہ سٹی عشرت چدھڑ مبارک باد کے مستحق ہیں ضلع شیخوپورہ سے جرائم کا خاتمہ ہوچکا ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں