مریدکے ،موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم ، ایک نوجوان جاں بحق

منگل 22 ستمبر 2020 20:21

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 ستمبر2020ء) جی ٹی روڈ ننگل ساہداں کے قریب موٹر سائیکل اور ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ محلہ احمد پورہ مریدکے کا رہائشی25سالہ محمد عرفان کمبوہ اپنے ساتھی کے ہمراہ موٹر سائیکل پر سوار ہو کر کھوڑی کے قریب واقع اپنی فیکٹری میں ڈیوٹی پر جارہا تھا کہ تیز رفتار ٹرک نمبرLES-1686نے اسے ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں محمد عرفان موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا ساتھی شدید زخمی ہو گیا جسے ریسکیو 1122کی ٹیم نے فوری طور پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا۔ پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کر دی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں