محکمہ صحت فیروزوالہ کی طرف سے مختلف تعلیمی اداروں میں عملہ کے ساتھ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری

بدھ 23 ستمبر 2020 21:49

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 ستمبر2020ء) محکمہ صحت فیروزوالہ کی طرف سے مختلف تعلیمی اداروں میں عملہ کے ساتھ ساتھ طلبہ کے کورونا ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ کورونا ٹیسٹوں کے دوران محکمہ صحت کے سکولزہیلتھ اینڈ نیوٹریشن شعبہ کے عملہ کی طرف سے کورونا سے بچاؤ کے لیے تربیتی ورکشاپس کا انعقاد بھی کیا جا رہا ہے۔ سکولز ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر فیروزوالہ راشد علی نے سینئر ہیڈ ماسٹر محمد عارف صابری کی سربراہی میں گورنمنٹ ہائی سکول کالا شاہ کاکو میں 'ٹریننگ/ آگاہی برائے کورونا'کا اہتمام کیا جس میں سینئر استاد محمد شہباز، سید زاہد الحسن بخاری، محمد زبیر ، سروراللہ دتہ،مقصود احمد ، شہباز احمدڈوگر، منظور احمد، سجادالحسن، سجاد علی ،محمد ارشد ، میاں ولائت علی ، بابو خاں ، لیاقت علی، محمود سمیت سکول کے دو درجن سے زائد اساتذہ اور دیگر عملہ کے علاوہ نہم اور دہم جماعت کے طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزر راشد علی نے کہا کہ اساتذہ ایک انسان کو بچانا پوری انسانیت کو بچانے کے مترادف والی حدیث مبارکہ کو اپنا نصب العین بنا کر نہ صرف خود کو بلکہ اپنے درجنوں طلبہ کو بھی کورونا جیسے موذی وائرس سے محفوظ رکھ سکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ فیس ماسک اور ہینڈ سینی ٹائزر کے استعمال سے کورونا وائرس کا خاتمہ ممکن ہے۔ کورونا کا شکار ہونے کی صورت میں گھبرانے کے بجائے خود کو محدو د کرکے چند روز میں اس کے خطرات کم کئے جا سکتے ہیں۔ انہوںنے طلبہ کو تلقین کی کہ وہ سوشل ڈسٹینس اور دیگر حفاظی تدابیر کے ذریعے اپنی اور دوسروں کی زندگی کو محفوظ بنا سکتے ہیں

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں