مریدکے ، گھریلو جھگڑے پر شوہر نے بیوی کو قتل کردیا ، نعش نہر سے برآمد

ہفتہ 26 ستمبر 2020 19:45

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2020ء) سرکل مریدکے کے علاقہ ہر د و سیہول میں نوجوان نے گھریلو جھگڑے پراپنی25سالہ بیوی کو قتل کرکے نعش مقامی گاؤں کی نہر میں پھینک دی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیم نے نعش نہر سے تلاش کرکے پولیس کے حوالے کر دی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ڈیرہ افتخار جٹ ہر دو سیہول کے نوجوان عابد علی نے گھریلو جھگڑے پر اپنی25سالہ بیوی مقدس بی بی کو موت کے گھاٹ اتار کراس کی نعش قریبی گاؤں پنڈوری سے گزرنے والی نہر میں پھینک دی۔ اہل علاقہ کی اطلاع پر ریسکیو1122کی ٹیمو ں نے موقع پر پہنچ کر کئی گھنٹے کی کوشش کے بعد نعش کو تلاش کرکے اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔ پولیس نے نعش پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی جبکہ ملزم موقع سے فرار ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں