چوری روکنا ہے تونظام کا ہرچورراستہ بندکرناہوگا، ثنا ء آغا خان

پیر 11 جنوری 2021 23:08

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 جنوری2021ء) چوری روکنا ہے تونظام کاہرچورراستہ بندکرناہوگا،پاکستان میں صرف احتساب کے پائیداراورخودکار نظام سے بدعنوانی کاباب بندہوگاثنا ء آغا خان۔تفصیل کے مطابق اپواء کی مرکزی چیف آرگنائزاورسیاسی وسماجی شخصیت ثنا ء آغا خان نے کہا ہے کہ چوری روکنے کیلئے ریاستی نظام میں موجود ہرچورراستہ بندکرناہوگا۔

پاکستان کے قومی وسائل کازیادہ ترحصہ چور ی ہوجاتا ہے اور ان عادی چوروں کے پاس چوری کاپیسہ انہیں احتساب سے بچانے کے کام آتا ہے۔ پاکستان میں صرف احتساب کے پائیداراورخودکار نظام سے بدعنوانی کاباب بندہوگا۔پاکستان میں چوروں کی بجائے الٹانیب کاگھیراؤکیا جارہا ہے۔نیب نے توپھربھی کچھ نہ کچھ رقم برآمد کی،نیب کے ناقدین اورحاسدین عوام کو اپنی کارکردگی سے آگاہ کریں۔

(جاری ہے)

اس ملک میں توچوربھی احتساب کے ڈر سے انتقام کاشورمچاتے اورعوام کی ہمدردیاں بٹورتے ہیں۔ ایک اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ثناء آغاخان نے مزید کہا کہ پاکستان میں بڑے چوربڑے عہدوں پربراجمان ہیں اوریہ طبقہ آئین وقانون کوموم کی ناک سے زیادہ کچھ نہیں سمجھتا۔پاکستان میں بڑے چورمحتسب سے زیادہ منظم،بااثر،طاقتوراورآپس میں متحد ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جس طرح دہشت گردی کیخلاف ناگزیر ضرورت کے تحت فوجی عدالتوں کاقیام ہوا تھا،اس طرح زیادہ بہتر نتائج کیلئے نیب کے ادارے کوبھی فوج کے ماتحت کیاجاسکتا ہے۔اگر اشرافیہ نے احتساب کواپناراستہ نہ بنانے دیا توپھراس ملک میںخونیں انقلابی یقینی ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں رائج نظام عام آدمی کواس کے بنیادی حقوق فراہم اوران کی حفاظت کرنے میں ناکام رہاہے۔ سیاسی اشرافیہ کے بنائے ہوئے طبقاتی نظام نے عوام کوتقسیم اورمایوس کردیا۔انہوں نے کہا کہ مٹھی بھر سرمایہ دارسیاستدانوں کو کسی قیمت پرعوام کاآپس میںمتحدہونااوراپنے حقوق کیلئے آوازاٹھانا برداشت نہیں ہورہا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں