مریدکے ،نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا

کچرے کے ڈھیرے سے ایک اور بچے کی لاش ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا

جمعرات 14 جنوری 2021 19:28

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جنوری2021ء) مریدکے سے نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ نہ رک سکا ،کچرے کے ڈھیرے سے ایک اور بچے کی لاش ملنے سے خوف وہراس پھیل گیا ۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے میں ایک عرصہ سے نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا سلسلہ جاری ہے ۔

(جاری ہے)

چند ماہ کے دوران سات بچوں کی لاشیں مختلف جگوں سے مل چکی ہیں ۔گزشتہ روز بھی جی ٹی روڈ مجاہد چوک کے قریب ایک نجی ہسپتال کے سامنے کچرے کے ڈھیر سے ایک بچے کی لاش ملی جسے دیکھ کر لوگوں نے پولیس اور اسسٹنٹ کمشنر مریدکے و محکمہ صحت کو اطلاع کر دی جو فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بچے کی لاش کو تحویل میں لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں