مریدکے ، بڑے بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو قتل کردیا

جمعرات 21 جنوری 2021 23:39

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) نواحی علاقہ مہتہ سوجا میںپہلے پنکچر لگانے سے انکار پر بڑے بھائی نے کلہاڑی کے وار کرکے چھوٹے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ نواحی علاقہ مہتہ سوجا کے دو سگے بھائی علاقہ میں گاڑیوں کوپنکچر لگانے کا کام کرتے تھے۔ چھوٹا بھائی ناصر عمر ایک گاڑی کو پنکچر لگا رہا تھا کہ بڑے بھائی نے دوسری گاڑی کو ایمر جنسی بنیادوں پر پہلے پنکچر لگانے کے لئے کہہ دیا، چھوٹے بھائی کے انکار اور برا بھلا کہنے پر بڑے بھائی نے طیش میں آکرچھوٹے بھائی کو پاس پڑی کلہاڑی کے وار کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا ۔ پولیس نے قاتل بھائی کو گرفتار کرکے آلہ قتل برآمد کر لیا ہی

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں