جی ٹی روڈ پر شدید دھند، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

جمعرات 21 جنوری 2021 23:39

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جنوری2021ء) جی ٹی روڈ پر شدید دھندکے باعث ٹریفک کے مختلف حادثات میں دو افراد ظہیر عباس اور عبدالحمیدجاں بحق جبکہ دس زخمی ہوگئے جن کو طبی امداد کے لیے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے لاہور روڈ کی آبادی ٹول پلازہ کے قریب دھند کے باعث بس، کار اور ٹریکٹر ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں10 افراد زخمی ہو گئے جن میں تنویر فیصل، اسلم وغیر ہ شامل ہیں جنہیں قریبی ہسپتالوں میں پہنچا دیا گیا۔

دوسرے حادثہ میں شرقپور روڈ پر دامو کے قریب سوزوکی وین بے قابو کار برساتی نالہ میں جاگری جس کے نتیجہ میں وین سوار دو افراد ظہیر عباس اور عبدالحمید موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ پولیس نے دونوں لاشوں کو قبضہ میں لے کر ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا ہی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں