نامعلوم افراد نے بارہ سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی

بدھ 9 جون 2021 00:00

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جون2021ء) مریدکے نامعلوم افراد نے بارہ سالہ لڑکے کو مبینہ زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش سڑک کنارے پھینک دی ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق انہیں مریدکے جی ٹی روڈ صنعتی علاقہ کالاشاہ کاکو کی ایک ہائوسنگ سوسائٹی کے سامنے سے نامعلوم بارہ سالہ لڑکے کی لاش ملی ہے جسے نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کرکے پھینکا ۔ پولیس نے موقع سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹمارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں