مریدکے،عالمی یوگا ڈے کے موقع پر دی ونڈر فل یوگا کلب کے زیر اہتمام یوگا سیشن کا اہتمام

پیر 21 جون 2021 23:49

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 جون2021ء) عالمی یوگا ڈے کے موقع پر دی ونڈر فل یوگا کلب مریدکے کے زیر اہتمام سرسبز فٹ بال اکیڈمی مریدکے میں یوگا سیشن کا اہتمام کیا گیا جس میں دی ونڈر فل یوگا کلب پاکستان کے چیف پیٹرن اور انسٹرکٹر انجینئر محمد اعظم، مرکزی صدر اطہر خان، پنجاب کے صدر خالد زیدی نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار برائے چیئرمین میونسپل کارپوریشن چوہدری محمد ارشد ورک ، ڈاکٹر فاروق نواز چٹھہ، ڈاکٹر غلام حیدر بھٹی نے سیشن میں خصوصی شرکت کی اور یوگا ورزش کے طریقے سیکھے۔مقامی آرگنائرزر نصیر احمد کمبوہ اور میاں عامر صدیق کی کاوش سے منعقدہ پر وقار سیشن کے اختتام پر خطاب کرتے ہوئے انجینئر محمد اعظم نے کہا کہ ورزش انسانی جسم کو صحت مند رکھنے کے لیے انتہائی ضروری ہے جبکہ یوگا ورزش کے ذریعے نہ صرف جسم کی کارکردگی کو بڑھایا جا سکتا ہے بلکہ دماغی صحت کو بھی برقرار رکھا جا سکتاہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ یوگا ورزش بے شمار پیچیدہ بیماریوں کا علاج ہے جس کے باعث بے شمار لوگ اسے اپنا کر اپنی صحت مند زندگی سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنما چودھری محمد ارشد ورک نے کہا کہ میاں عامر صدیق اور نصیر احمد کمبوہ نے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر مریدکے کے عوام کو ایک بہترین تحفہ دیا ہے۔ انہوںنے کہا کہ ہماری حکومت ایسی صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کے لیے تحصیل سطح پر سپورٹس کمپلیکس بنا رہی ہے تا کہ ہسپتالوں کو بوجھ کم کیا جا سکی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں