ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹراما سنٹر کا افتتاح ہوئے ایک سال گزر گیا، خالی آسامیوں پر بھرتی ابھی تک نہ ہو سکی

بدھ 25 اگست 2021 23:51

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اگست2021ء) مریدکے کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونیوالا ٹی ایچ کیو ہسپتال ٹراما سنٹر کا افتتاح ہوئے ایک سال گزرگیا، خالی آسامیوں پہ بھرتی ابھی تک نہ ہو سکی جس کی وجہ سے سیریس مریضوں کو لاہور ریفر کرنے کی شرح میں ابھی تک حوصلہ افزا کمی لانا ممکن نہیں ہوسکا۔ تفصیلات کے مطابق مریدکے ٹراما سنٹر میں تین آرتھوپیڈک سرجنز سمیت کل 98 بھرتیاں ہونی ہیں۔

ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی طرف سے لیکن ان کی منظوری کاعمل غیر ضروری تعطل کا شکار ہے۔

(جاری ہے)

جس کی وجہ سے ٹی ایچ کیو انتظامیہ پرانے عملہ سے کام چلانے پہ مجبور ہے۔ اس صورتحال سے ٹراما مینجمنٹ، سرجری اور شعبہ حادثات ایمرجنسی سروسز میں مریض واضح ریلیف سے محروم ہیں۔ یہ امر قابلِ ذکر ہے کہ مین جی ٹی روڈ پہ مختلف وجوہ کی بنا پر ہونے والے ٹریفک حادثات کی شرح خاصی زیادہ ہے۔ ان حادثات کا شکار افراد کو جب ٹی ایچ کیو لایا جاتا ہے تو ڈاکٹرز، طبی عملہ یا درکار مشینری نہ ہونے سے زخمیوں کو لاہور ریفر کرنا پڑتا ہے جس سے زخمیوں کی جان، مال، وسائل اور وقت سے متعلق سنجیدہ چیلنجز پیدا ہوتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں