سید علی گیلانی کی وفات سے کشمیریوں میں آزادی کی ایک نئی جدوجہد پیدا ہو گئی ہے،جہانزیب خان

ہفتہ 4 ستمبر 2021 23:01

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 ستمبر2021ء) حریت راہنما سید علی گیلانی کی وفات پر کشمیر سمیت پورا پاکستان سوگ میں ڈوب گیا ہے اور ان کی وفات سے کشمیریوں میں آزادی کی ایک نئی جدوجہد پیدا ہو گئی ہے ان باتوں کا اظہار وائس چیئرمین ضلع کونسل شیخوپورہ جہانزیب خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ علی گیلانی کا جسد خاکی چھین کر اور تدفین کی اجازت نہ دے کر بھارت نے کم ظرفی کی نئی مثال قائم کی ہے ۔

بھارتی قابض افواج نے جس طرح سید علی گیلانی کے جسد خاکی کو چھیننااور گرفتار کیا اور اہل خانہ کو وصیت کے مطابق تدفین کی اجازت نہیں دی ،بھارتی حکمرانوں کے پاگل پن کے بارے میں بتا رہا ہے بھارتی افواج کے اس اقدام نے کم ظرفی کی ایک نئی مثال قائم کی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کا دیوالیہ نکال دیا ہے اور وہ وقت دور نہیں جب پاکستان میں ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) کی حکومت قائم ہو گی اور ملک کو اندھیروں سے نکال کر روشنیوں میں لائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد نااہل حکمرانوں سے عوام کو نجات دلائیں گے اور مہنگائی کی چکی میں پسی ہوئی عوام کو ریلیف فراہم کریں گے جس سے ملک پاکستان ایک مرتبہ پھر ترقی کی منازل طے کرے گا اور بہت جلد ترقی یافتہ ممالک کی صف اول میں کھڑا ہو گا۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں