مریدکے، مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سابق صوبائی وزیر لوٹ لیا

جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے نقدی، قیمتی پستول اور پانچ عدد موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے

جمعرات 9 ستمبر 2021 23:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 ستمبر2021ء) نئے آئی جی پولیس پنجاب کے چارج سنبھالتے ہی جی ٹی روڈپر کالا شاہ کاکو کے قریب تین مسلح موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے سابق صوبائی وزیر کو جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ہزاروں روپے کی نقدی، قیمتی پستول اور پانچ عدد موبائل فون چھین لیے اور فرار ہو گئے۔سابق صوبائی وزیر وکیل دوست کے ہمراہ پیشاب کرنے کی غرض سے جی ٹی روڈ پر رکے تھے۔

تھانہ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔بتایا گیا ہے کہ گوجر خان کے رہائشی مسلم لیگ ن کے سابق صوبائی وزیر چودھری محمد ریاض اپنے دوست وکیل راجہ محمد حمید ایڈووکیٹ کے ہمراہ کار پر سوار ہو کر لاہور کی طرف جا رہے تھے کہ جی ٹی روڈ کالاشاہ کاکو پر قائم پولیس چوکی کے قریب پیشاب کرنے کی غرض سے گاڑی روکتے ہی دو موٹر سائیکلوں پر سوار تین مسلح ڈاکوؤںنے جان سے مار دینے کی دھمکی دے کر ان سے پچاس ہزار روپے کے قریب نقدی، پانچ عدد موبائل فونز، قیمتی کاغذات اور لائسنسی سپینش اسالٹا پسٹل چھین کر فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

تھانہ فیروزوالہ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ شہریوں کے مطابق راؤ سردار کے نئے آئی جی پولیس پنجاب کا عہدہ سنبھالتے ہی ڈاکوؤں نے دن دیہاڑے وارداتیں کرکے پولیس کو کھلا چیلنج دے دیا ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں