مرید کے ،دریائے راوی میں مبینہ طو رپر ڈوب کر دو افراد جاں بحق

ایک لاش تلاش کر گئی ،دوسرے شخص کی تلاش جاری ،شناخت نہ ہو سکی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 18:15

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 ستمبر2021ء) مریدکے کے سرحدی گائوں دندیاں کالاخطائی روڈ پر دریائے راوی میں مبینہ طو رپر ڈوب کر دو افراد جاں بحق ہو گئے ،ایک لاش تلاش کر گئی جبکہ دوسرے شخص کی تلاش جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ریسکیو زرائع کے مطابق پولیس کو گائوں دندیاں سے شہریوں نے اطلاع دی کہ دریائے راوی میں دو افراد کی لاشیں دیکھی جارہی ہیں جن کے متعلق خدشہ ہے کہ ان کی ہلاکت ڈوب کر ہوئی ۔پولیس کی اطلاع پر ریسکیو 1122مریدکے کی غوطہ خور ٹیم گائوں دندیاں دریائے راوی پہنچی اور ایک لاش تلاش کرلی تاہم دوسرے کی تلاش جاری ہے ۔دریائے سے نکالی گئی لاش کی شناخت نہیں ہو سکی جسے پولیس نے مردہ خانے منتقل کر دیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں