مریدکے :سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مشترکہ انٹر ا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ

گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کو 195رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی

پیر 20 ستمبر 2021 22:56

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) سنٹر ل پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مشترکہ انٹر ا سکول کرکٹ ٹورنامنٹ کے مریدکے میںکھیلے جانے والے میچ میں گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول مریدکے نے گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کو 195رنز کے بڑے مارجن سے شکست دے دی۔مریدکے سکول کے اوپنرفراز احمد نی5چھکوں اور 13چوکوں کی مدد سے شاندار 156 رنز بنائے اور تین وکٹیں بھی حاصل کیں۔

چاند باغ سکول مریدکے کے سرسبز گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے اس میچ میں گورنمنٹ ہائر سیکنڈر سکول مریدکے نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 40اووروں میں7وکٹوں کے نقصان پر 335رنز بنائے۔ اوپنر فراز احمد نے شاندار 156، نعمان علی نی83جبکہ سمیر نثار نی27قابل ذکر رنز بنائے۔

(جاری ہے)

قاسم علی اور زوہیب نے 2,2جبکہ سلمان اور شہروز نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ جواب میں گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈرہ سکول شیخوپورہ کی ٹیم صر ف 141رنز پر ہی ڈھیر ہو گئی۔

قاسم علی نی48، احمد رضا نے 26اور زوہیب نے 22رنز بنا کر معمولی مزاہمت کی۔گورنمنٹ ہائر سیکنڈر ی سکول مریدکے کی طرف سے کی طر ف سے فراز احمد نی28رنز کے عوض3، علی عثمان نے دو جبکہ ذین عباس، محمد احمد، احد عزیز ، ذبیح الحسن اور سید حسن نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین کی راہ دیکھائی۔ میچ کے مہمان خصوصی گورنمنٹ عباس شہید ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کے پرنسپل افتخار احمد، گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائر سیکنڈری سکول شیخوپورہ کے پرنسپل محمد اسلم گجر اور تحصیل سپورٹس آفیسر مریدکے مبشر بھٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرنے پر گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مریدکے کے کھلاڑیوں خصوصی انعام سے نوازا۔

گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول مریدکی(علی عباس شہید سکول) فائنل میں گورنمنٹ فرقان شہید سیکنڈری سکول شیخوپورہ کے مد مقابل ہو گی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں