مریدکی: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکیدار نے جی ٹی روڈ کی تعمیر کو مسافروں کے لیے سخت اذیت کا باعث بنا دیا

پیر 20 ستمبر 2021 22:56

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 ستمبر2021ء) نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکیدار نے جی ٹی روڈ کی تعمیر کو مسافروں کے لیے سخت اذیت کا باعث بنا دیا۔ انتہائی مختصر مشینری کی مدد سے تعمیر نوکا کام سر انجام دینے والی کمپنی نے مریدکے شہر کے اندرونی حصہ کی تعمیر پر ہی ایک ماہ سے زائد کا عرصہ لگا دیا۔ ٹریفک کی بندش اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں مسافروں کا مقدر بن کر رہ گئیں۔

(جاری ہے)

تفصیل کے مطابق این ایچ اے کی طرف سے جی ٹی روڈ کی تعمیر نو پر مامور تعمیراتی کمپنی نے انتہائی مختصر مشینری کی مدد سے شاہراہ اعظم کی تعمیر کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے جو انتہائی سست روی کا شکار ہے۔ ٹھیکیدار کی طرف سے ایک ماہ کے قریب عرصہ کے دوران اندرون شہر کا صرف چند فرلانگ کا ٹکڑا ہی پایا تکمیل تک پہنچ چکا ہے جس کے باعث شہر کی مغربی سائڈکا حصہ ٹریفک کی معطلی کا باعث بنا رہتا ہے۔ شہریوں نے چیئرمین این ایچ اے سے مطالبہ کیا ہے کہ کسی بڑی کمپنی کو جی ٹی روڈ کی تعمیر نو پر مامور کیا جائے تا کہ شاہراہ سوری کی تعمیر جلد از جلد مکمل ہو سکے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں