اغوا برائے تاوان کا چار رکنی گینگ گرفتار ،تین مغوی کمسن بچے برآمد

منگل 21 ستمبر 2021 20:50

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2021ء) مریدکے پولیس کا لاہور مصری شاہ اور رائیونڈ میں چھاپہ اغوا برائے تاوان کا چار رکنی طالبعلم گینگ گرفتار تین مغوی کمسن بچے برآمد ،ڈی پی او کی گود میں مغوی بچے مریدکے پہنچنے پر تاریخی استقبال کیاگیا اورپولیس کے حق میں نعرے لگائے گئے ۔تفصیلات کے مطابق مریدکے شہر کی آبادی حدوکی اور منوں آباد ریانپورہ سے تین کمسن بچوں چھ سالہ منیب چھ سالہ آسیہ اور پانچ سالہ چندا کو نامعلوم افراد نے اغوا کرلیا اور والدین سے بیس لاکھ روپے تاوان طلب کرلیا جس پر ڈی پی او شیخوپورہ احسن سیف اللہ نے ڈی ایس پی مریدکے افتخار وریا ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے انسپکٹر عامر محبوب اور ایس ایچ او تھانہ سٹی مریدکے انسپکٹر شیراز گھمن پر مشتمل تین رکنی چھاپہ مار ٹیم تشکیل دی جنہوں نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ملزمان کا سراغ لگاکر لاہور مصری شاہ اور رائیونڈ میں چھاپہ مار کر چار ملزموں کو گرفتار کرکے تینوں مغوی بچوں کو بغیر کسی نقصان کے برآمد کرلیا ۔

(جاری ہے)

ڈی پی او دیگر پولیس افسران کے ہمراہ مغوی بچوں کو لیکر جب انکے گھر پہنچے تو سینکڑوں شہریوں نے سماجی و سیاسی شخصیت چوہدری شہباز ورک کی قیادت میں استقبال کیا اور گل باشی کرتے پولیس کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی ۔ڈی پی او نے میڈیا سے گفتگو کرتے بتایا پولیس مغوی بچوں کو بازیاب کرواکر انکے گھر لیکر اس لئے پہنچی ہے کہ وزیر اعلی پنجاب کا ویژن ہے کہ انصاف عوام کی دہلیز پر ،انہوں نے بتایا پکڑے گئے ملزمان طالبعلم ہیں اور لاہور کی یونیورسٹیوں میں تعلیم حاصل کرتے ہیں فلمیں دیکھ کر اغوا برائے تاوان کی وارداتیں شروع کردیں ۔انہوں نے بتایا بغیر کسی نقصان کے مغوی بچوں کی بازیابی پر آئی جی پولیس پنجاب نے ڈی ایس پی مریدکے اور انکی ٹیم کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں