مریدکے ‘نالہ ڈیک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد

پیر 13 دسمبر 2021 19:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 دسمبر2021ء) مریدکے جی ٹی روڈ کھوڑی پولیس پیٹرولنگ چیک پوسٹ کے قریب نالہ ڈیک سے نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق نوجوان کی پہچان تبسم کے نام سے ہوئی ہے اور ایک بیٹی کا باپ ہے ،تین روز قبل گوجرانوالہ سے اپنی گاڑی پر سامان لینے کیلئے شیخوپورہ کیلئے گیا آج تشدد زدہ لاش مل گئی ،تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے جبکہ میت پوسٹ مارٹم کیلئے ٹیایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں