دھند کے باعث کار نہر اپر چناب میں جاگری ،ایک شخص جاں بحق ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا

ریسکیو اہلکاروں نے کار سے ملنے والی 80لاکھ روپے کی نقدی اور چالیس لاکھ کا چیک ورثا ء کے حوالے کردیا گیا

جمعرات 16 دسمبر 2021 17:55

دھند کے باعث کار نہر اپر چناب میں جاگری ،ایک شخص جاں بحق ، ایک کو ریسکیو کر لیا گیا
مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 دسمبر2021ء) شدید دھند کے باعث کار نہر اپر چناب میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک کو ریسکیو کر لیا گیا ،کار سے ملنے والی 80لاکھ روپے کی نقدی اور چالیس لاکھ کا چیک ورثا ء کے حوالے کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

بتایا جاتا ہے گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی کا صنعتکار سلمان اپنے سکیورٹی گارڈ کے ہمراہ فیصل آباد سے 80لاکھ روپے کا کیش اور چالیس لاکھ روپے کا چیک لے کر اپنی کار پر گوجرانوالہ کی تحصیل کامونکی جارہا تھا کہ مریدکے کے قریب بیگ پور روڈ پر شدید دھند کے باعث ان کی کار نہر اپر چناب میں جاگری جس کے نتیجہ میں صنعتکار سلمان جاں بحق ہوگیا ۔

ریسکیومریدکے کے اہلکاروں نے بروقت کاروائی کرکے سکیورٹی گارڈ کو بچا لیا جبکہ کار سے ملنے والی 80لاکھ روپے کی نقدی چالیس لاکھ روپے کا چیک ورثا ء کے حوالے کردیا ۔فرض شناسی کی اعلی مثال قائم کرنے پر ڈی سی شیخوپورہ رانا شکیل نے انچارج ریسکیو سمیت دیگر ریسکیو اہلکاروں کو انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں