اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ابراہیم ارباب نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریدکے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا

ہفتہ 8 جنوری 2022 22:54

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 جنوری2022ء) اسسٹنٹ کمشنر مریدکے ابراہیم ارباب نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریدکے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے ۔ ایڈمنسٹریٹر کا چارج سنبھالتے ہی ابراہیم ارباب شہرمیں صفائی کی صورتحال کی بہتری اور متوقع بارشوں کے نقصانات سے بچاؤ کے لئے ضروری اقدامات کی ہدائت کی۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر مریدکے نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے کا بھی دورہ کیا اور صحت کارڈ کی فوری فراہمی سمیت کارڈ کے حامل شہریوں کو علاج معالجہ کی باآسانی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹر قائم کرنے کی ہدائت کی۔

ابراہیم ارباب نے کہا کہ شہریوں کی صحت کی حفاظت اور صفائی کی صورتحال کی بہتری ان کی اوّلین ترجیح ہے۔ ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن مریدکے نے اچھی شہرت کے حامل آفیسران سردار علی کو بطور میونسپل آفیسر (ریگولیشن) اور چودھری اقبال جٹھول کو بطور میونسپل آفیسر (فنانس) مریدکے میں تعینات کروا دیا۔ چودھری اقبال جٹھول صفائی کے معاملات کو سنبھالنے میں خصوصی مہارت رکھتے ہیں۔ شہریوںنے تینوں آفیسران کی تعیناتی کو خوش آئند قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں