مریدکی: انار کلی لاہور میں بم دھماکہ کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق نواحی علاقہ ضیاء آباد سے نکلا

جمعرات 20 جنوری 2022 23:53

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2022ء) انار کلی لاہور میں بم دھماکہ کے دوران شہید ہونے والے نوجوان کا تعلق نواحی علاقہ ضیاء آباد سے نکلا۔وہ مٹھائی کی دکان پر کام کرتا تھا اور ایک روز گھر پر گزار کر لاہور پہنچا ہی تھا کہ دھماکہ کا شکار ہو گیا۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چار سالہ اکلوتی بیٹی کا باپ محنت کش30سالہ محمد رمضان مٹھائی کا کاریگر تھا اور انار کلی لاہور میں مٹھائی کی دکان پر کام کرتا تھا۔ محمد رمضان ایک روز کی چھٹی گھر میں گزار کر واپس اپنے کام پر جا رہا تھا کہ بم دھماکہ کا شکار ہو کر جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ متوفی کی شہادت کی اطلاع جب علاقہ میں پہنچی تو پورا علاقہ سوگوار ہو گیا

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں