مریدکے تحصیل میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز

پیر 23 مئی 2022 16:11

مریدکے تحصیل میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز
مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2022ء) مریدکے تحصیل میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کردیا گیا ۔اسسٹنٹ کمشنر رانا ظفر علی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی خواجہ نے مہم کا آغاز کیا پولیو مہم کے سلسلہ میں محکمہ صحت کے سیکڑوں کارکن گھر گھر جاکر جہاں قطرے پلارہی ہیں وہاں ہر جگہوں پر پولیو قطرے پلانے کے کیمپ لگائے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

اس مہم میں محکمہ صحت کی ٹیموں کیساتھ پولیو کی بیماری کے شکار نوجوان محمد اکرم بھی ساتھ دے رہے ہیں ۔انہوںنے کہاکہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائیں تالہ میری طرح معذور زندگی گزارنے پر مجبور نہ ہوں ۔اسی طرح ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ ڈاکٹر علی خواجہ کا کہنا ہے کہ تحصیل مریدکے میں ایک لاکھ انیس ہزار بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے پلائے جارہے ہیں جسکے لئے آٹھ سو ہیومن ریسورس اور تین سو ستتر دیگر ٹیمیں کام کررہی ہیں ماں باپ کو چاہئے اپنے بچوں کو پولیو سے بچاو کے قطرے ضرور پلائیں۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں