ٍمریدکے، ٹائر جلا کر آئل نکالنے والی فیکٹری میں آگ بھڑکنے سی8مزدور بری طرح جھلس گئے

جمعہ 24 جون 2022 23:22

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 جون2022ء) نواحی علاقہ چک نمبر45میں ٹائر جلا کر آئل نکالنے والی فیکٹری میں آگ بھڑکنے سی8مزدور بری طرح جھلس گئے جنہیں ریسکیو1122کی ٹیموں نے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ زخمیوں میں7مزدوروں کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ چک نمبر45کے قریب پرانے ٹائر جلاکر آئل نکالنے کا کاروبار کیا جا رہا تھا کہ جہاں مبینہ طور پر بوائلر پھٹنے کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔

(جاری ہے)

آگ نے آئل اور جمع شدہ ٹائروں کا دیکھتے ہی دیکھتے اپنی لپیٹ میں لے لیا جس سے کام میں مشغول 8مزدور بری طرح جھلس گئے۔ ریسکیو 1122مریدکے اور شیخوپورہ کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور اپنی زندگیوں کی پرواہ کئے بغیر آسمان کو چھوتی آگ میں سے زخمی مزدوروں کو نکال کر تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال مریدکے منتقل کیا جہاں تشویشناک حالت کے پیش نظر7مزدوروں کو میو ہسپتال لاہور ریفر کر دیا گیا۔جھلسنے والو ں میں ابرار، قاسم ، زبیر، ندیم، آصف، سلمان، ناصر وغیر ہ شامل ہیں۔ریسکیو1122کی فائرفائٹر ٹیموں نے کئی گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابوپالیا۔آگ لگنے سے فیکٹری کا لاکھوں روپے کا نقصان ہوا تاہم ریسکیو ٹیموںنے پوری فیکٹری کو تباہ ہونے سے بچا لیا۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں