مریدکے،جائیداد تنازعہ ، حکم عدولی پر فائرنگ سے 2 افراد قتل،4 شدید زخمی

جمعہ 1 جولائی 2022 23:51

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 جولائی2022ء) نواحی علاقہ کوٹ پنڈی داس میں مسلح افراد نے جائیداد کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے ایک شخص کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ چار افراد شدید زخمی ہو گئے۔فریقین آپس میں قریبی رشتہ دار بتائے جاتے ہیں۔دوسرے واقعہ میں با اثر چودھری نے حکم عدولی پر محنت کش کو فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا۔

ریسکیو1122نے زخمیوں کو میو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ زمین کے معاملہ پر شاہد وغیرہ کا اپنے کزنزکے ساتھ تنازعہ پیدا ہو گیا اور بات لڑائی جھگڑے تک آن پہنچی۔

(جاری ہے)

مخالف فریق نے اچانک اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں شاہد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ جبار، ابوبکر، قاسم اور بلال گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو1122نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فوری طور پرمیو ہسپتال لاہور منتقل کر دیا۔

ملزمان موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹمارٹم کے لیے ہسپتال روانہ کر دی ہے۔قتل کا دوسرا واقعہ نواحی علاقہ فتح پوری میں پیش آیا جہاں با اثر چودھری نے مبینہ طور پر حکم عدولی کرنے پر فائرنگ کرکے محنت کش عمران کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔ پولیس نے تاحال مقدمہ درج نہیں کیا ہی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں