مریدکے‘نوجوان کے قتل کا معمہ حل ہو گیا حقیقی بھائی قاتل نکلا

اتوار 24 جولائی 2022 18:00

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جولائی2022ء) مریدکے کی آبادی ٹپیالہ دوست محمد میں چند روز قبل رات کے وقت ڈیرہ پر قتل ہونے والے نوجوان کے قتل کا معمہ حل حقیقی بھائی قاتل نکلا ملزم گرفتار اعتراف جرم کرلیا ڈی پی او فیصل مختار نے اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او تھانہ صدر انسپکٹر ولی حسن پاشا کے ہمراہ پریس کانفرنس میں بتایا چند روز قبل آبادی ٹپیالہ دوست محمد میں رات کے وقت ڈیرہ پر سوئے بائس سالہ نوجوان ذیشان کے سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا اور ڈکیتی کا رنگ دیا گیا مگر جدید نکنالوجی کی مدد سے تفتیش کی گئی تو بڑا بھائی اسامہ قاتل نکل آیا جس نے گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا اور بتایا جائیداد کی خاطر بھائی کو قتل کیا مقتول کی چند روز بعد شادی تھی۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں