مریدکے ،چھ سالہ بچی بارشی پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق

جمعرات 28 جولائی 2022 22:04

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جولائی2022ء) مریدکے میں چھ سالہ بچی بارشی پانی کے جوہڑ میں ڈوب کر جاں بحق ہو گئی ۔بتایا گیا ہے نواحی گائوں پورب کی چھ سالہ علیشا ء گھر سے گلی میں کھیلنے گئی لیکن واپس نہ آئی ،گھر والے گھنٹوں بچی کو ڈھونڈتے رہے مگر اس کا کہیں سراغ نہ ملا ۔

(جاری ہے)

جب گائوں کے جوہڑ کو چیک کیا گیا تو اس سے چھ سالہ علیشا ء کی لاش برآمد ہو گئی ۔پولیس نے واقعہ کو اتفاقی حادثہ قرار دے کر لاش ورثا ء کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں