تھیلیسیمیا کے مریض بچوں کیلئے سنی تحریک کاخون کے عطیات کیلئے کیمپ کاانعقاد

بدھ 3 اگست 2022 18:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اگست2022ء) تھیلیسیمیا کی مرض میں مبتلا بچوں کیلئے سنی تحریک کے زیر اہتمام خون کے عطیات کا کیمپ مریدکے میں لگایا گیا جس میں پانچ سو سے زائد شہریوں اور سنی تحریک کے کارکنوں نے خون کے عطیات دئے سنی تحریک کے مقامی قائدین کا کہنا تھا پانچ ہزار سے زائد خون کے بیگ انکی جماعت عطیات کرچکی ہے جبکہ مہمان خصوصی پی ٹی آئی کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری خرم اعجاز چٹھہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا اللہ پاک کو وہ لوگ بہت محبوب ہیں جو اللہ کی مخلوق کی خدمت کرتے ہیں تھیلیسیمیا ایک موذی مرض ہے اس کا علاج بہت مشکل ہے اس مرض کے مریض کوخون ہر صورت درکار ہوتا ہے ۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں