مریدکے، پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اعلی حکام کی ہٹ دھرمی، واحد تربیتی ادارے کو ویران کرکے رکھ دیا

جمعرات 4 اگست 2022 22:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے اعلی حکام کی ہٹ دھرمی نے مریدکے میں قائم واحد تربیتی ادارے کو ویران کرکے رکھ دیا۔محکمہ زکواة کی طرف سے ملنے والی لاکھوں روپے کی رقم مستحق طلب پر خرچ ہونے کے بجائے کونسل کے چہیتے ملازمین کی جیبوں میں جانے لگی۔ وی ٹی آئی مریدکے کے پرنسپل نے کونسل قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے کم عمر طلبہ کے ناموں پر فنڈز وصول کرنا معمول بنا لیا۔

طالبات اور خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ سمیت دوسرے سنگین الزامات پر مشتمل درخواستیں بھی با اثر پرنسپل اور دیگر عملہ کا کچھ نہ بگاڑ سکیں۔ شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ پنجاب ووکیشنل ٹریننگ کونسل کے زیر اہتمام مریدکے میں قائم ووکیشنل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ بچوں کو ہنر سکھانے کے بجائے فنڈز کے خرد برد ، قیمتی سامان کی چوری اور طالبات سمیت خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کا ذریعہ بن کر رہ گیا ہے۔

(جاری ہے)

ادارہ میں قائم پرنسپل آصف مغل نے اپنی تعیناتی کے دوران طلبہ کی تعلیم و تربیت کے لیے اقدامات کرنے کے بجائے کم عمر بچوں کے داخلوں کے ذریعے فنڈز کی وصولی، قیمتی سامان کی چوری اور طالبات کے ساتھ ساتھ خواتین اساتذہ کی ہراسمنٹ کے واقعات کو فروغ دیا ہے جس سے طلبہ وطالبات کی اکثریت ادارہ کو خیر باد کہہ چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ادارہ میں25سے زائد اساتذہ کے لیے 25کے قریب ہی طلبہ موجود ہیں ۔

محکمہ زکوة کے فنڈز سے چلنے والے اس ادارہ میں پولیس، ایف آئی اے سمیت دیگر اداروں کا آنا معمول بن کر رہ گیا ہے جس سے نہ صرف طلبہ و طالبات بلکہ اہل علاقہ بھی خوف کا شکار ہیں۔ طالبات کے مطابق چیئرمین پی وی ٹی سی سمیت تما م اعلی افسران کو پرنسپل اور دیگر عملہ کے خلاف ہراسمنٹ کے ثبوتوںپر مشتمل تحریری درخواستیں پیش کی جا چکی ہیں مگر تمام افسران تاحال پر اسرار خاموشی اختیار کئے ہوئے ہیں۔ اہل علاقہ اور طالبات نے وزیر اعلی پنجاب چودھری پرویز الہی سے معاملہ کا نوٹس لیتے ہوئے پرنسپل آصف مغل کی فوری ملازمت سے برخاستگی کا مطالبہ کیا ہے۔ دوسری طرف پرنسپل آصف مغل نے الزامات کو غلط قرار دیتے ہوئے ان کی تردید کی ہی

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں