مریدکے، چار لین پر مشتمل ہائی وے تعمیر کرنے کے لیے ٹینڈر طلب

جمعرات 4 اگست 2022 22:26

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 اگست2022ء) وفاقی حکومت نے لاہور سیالکوٹ موٹر وے کو نارووال اور نارنگ منڈی کے ساتھ لنک کرنے کے لیے چار لین پر مشتمل ہائی وے تعمیر کرنے کے لیے ٹینڈر طلب کرلیے ہیں۔

(جاری ہے)

اخبارات میں شائع کئے جانے والے ٹینڈر نوٹس کے مطابق لاہور سیالکوٹ موٹر لنک ہائی وی73کلو میٹر تک تعمیر کیا جائے گا جو نارنگ منڈی اور نارووال کو لنک کرے گا۔

ابتدائی طور پر 23کلو میٹر ہائی وے کی تعمیر کے لیے وفاقی وزرات مواصلات نے مختلف کمپنیوں سے ٹینڈر طلب کر لیے ہیں۔ یہ ہائی وے لنک چار لین پر مشتمل ہو گا اور دوسرے مرحلے میں25کلو میٹر تک روڈ کی تعمیر شروع کی جائے گی۔ نارووال لنک ہائی وے کی تعمیر کی خبر سے کرتار پور، شکر گڑھ ، نارووال اور نارنگ منڈی کے لاکھوں افراد نے خوشی کا اظہار کیا ہی

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں