آٹھ رکنی بین الاضلاعہ ڈکیت گینگ گرفتار‘ ملزمان سات اضلاع کے ریکارڈ یافتہ نکلے

گرفتار ڈکیت گینگ سے دو کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اسلحہ اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول برآمد

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) مریدکے کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی آٹھ رکنی بین الاضلاعہ ڈکیت گینگ گرفتار دو کروڑ روپے سے زائد کی نقدی اسلحہ اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول برآمد گرفتار کئے گئے ملزمان سات اضلاع کے ریکارڈ یافتہ نکلے آئی جی پولیس پنجاب کا ڈی پی او اے ایس پی اور انکی ٹیم کو انعامات دینے کا اعلان تفصیل کے مطابق آئی جی پولیس پنجاب کی ہدائت پر ڈی پی او فیصل مختار نے اے ایس پی مریدکے ڈاکٹر عبدالحنان ایس ایچ او تھانہ صدر مریدکے انسپکٹر ولی حسن پاشا اسسٹنٹ سب انسپکٹر عابد ڈوگر اور رئس احمد رانا سلیم ایلیٹ فورس کے ہمراہ ریانپورہ سیکھم اور نارووال روڈ پر کامیاب چھاپے مار کر بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے سرغنہ وقار عرف وکی سمیت آٹھ ارکان سعید ساجد اسد وغیرہ کو گرفتار کرکے مریدکے کی تاریخ کی سب سے بڑی ڈکیتی سمیت آٹھ وارداتوں میں شہریوں سے لوٹی ہوئی دو کروڑ روپے سے زائد کی نقدی دس پسٹل دس موبائل فونز اور ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کے چاول برآمد کرلئے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں