مرید کے، پنجاب کا تحصیل سطح کا سب سے بڑا ڈیلاسز سنٹر نے کام شروع کردیا

یہ جدید ترین ڈیلاسز سنٹر میں بغیر سفارش اور رشوت کے مریضوں کو میرٹ پر ڈیلاسز کی سہولت دے گا

جمعہ 12 اگست 2022 21:38

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 اگست2022ء) وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے حکم پر وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد سیکرٹری صحت پنجاب علی جان کی ہدائت پر مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال میں پنجاب کا تحصیل سطح کا سب سے بڑا ڈیلاسز سنٹر نے کام شروع کردیا سالانہ ہزاروں مریض مستفید ہونگے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کے ایم ایس پروفیسر ڈاکٹرایاد اختر چوہان نے ڈیلاسز سنٹر میں میڈیا کے ہمراہ وزٹ کرتے کہا وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد اور سیکرٹری صحت علی جان کی ہدائت پر پنجاب کے سب سے بڑے اور پہلے اس جدید سہولتوں سے آراستہ ڈیلاسز سنٹر میں روزانہ تیس مریضوں کا مفت ڈیلاسز کیا جارہا ہے سالانہ ہزاروں مریض اس سہولت سے مستفید ہونگے کیونکہ مریدکے تحصیل کیساتھ دیگر تحصیلیں کامونکی فیروزوالہ شرقپور شاہدرہ نارنگ کے لوگ بھی اس سہولت سے فائدہ اٹھاسکیں گے صحت کارڈ پر بھی ہر سہولت مریضوں کو دی جارہی ہے کروڑوں روپے کی لاگت سے قائم ہونے والا یہ جدید ترین ڈیلاسز سنٹر میں بغیر سفارش اور رشوت کے مریضوں کو میرٹ پر ڈیلاسز کی سہولت دی جارہی ہے انجمن شہریاں کے جنرل سیکرٹری طارق ریحان انجمن تاجران کے صدر خرم مدیال قومی تاجر اتحاد کے صدر رانا جعفر اور شہر کی دیگر تنظیموں نے وزیر اعلی پنجاب وزیر صحت پنجاب اور سیکرٹری صحت پنجاب کا شکریہ ادا کیا ہے

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں