مریدکے اوباش افراد کی چار سالہ بچی کو اغوا کے بعد مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانے کو شش ناکام

بدھ 15 فروری 2017 23:09

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 فروری2017ء) مریدکے کی آبادی اقبال پارک میں چار اوباش افراد نے چار سالہ بچی ایمان فاطمہ کو اغوا کر کے مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنانا چاہا بچی کے شور مچانے پر اہل محلہ اکٹھے ہوگئے اور ملزموں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا بچی بازیاب کر لی سٹی پولیس نے شارون مسیح ، شمعون مسیح ،آصف مسیح اور مانا قصائی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں