امریکہ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ

جمعہ 24 جنوری 2020 10:35

نیویارک۔ 24جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2020ء) امریکہ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ چین میں کرونا وائرس سے عالمی اقتصادی سرگرمیاں متاثر ہونے کے خدشات پر سرمایہ کاروں کی قیمتی دھات میں سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

نیویارک میں سپاٹ گولڈ کے وقفے کے بعد نرخ 0.4 فیصد بڑھ کر 1564.13 ڈالر فی اونس رہے۔امریکی سونے کے سودے 0.6 فیصد اضافے کی ساتھ 1565.40 ڈالر فی اونس طے پائے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں