کراچی (آن لائن)انٹرنیشنل ہیومن فائونڈیشن ورلڈ نے ایف پی سی سی آئی کی سابق نائب صدراورخیرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی بانی صدر شبنم ظفر کو سماجی خدمات اورخواتین کیلئے موثر آواز بلند کرنے پر2022 سی2025تک کیلئے عالمی تنظیموں کا سفیرمقرر کردیا ہے۔شبنم ظفر کو مسلسل دوسری بار رائٹس اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن فائو نڈیشن ورلڈ کا سفیر نامزد کیا گیا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فائو نڈیشن ورلڈکے چیئرمین جاوید احمد ملک اور سیکرٹری جنرل راحیل خان ، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس فائونڈیشن ورلڈ (او پی ایس) نے شبنم ظفر کو ایمبیسیڈر ایٹ لارج آئی وی ڈبلیو ایف ، ایچ آئی آر ایف ڈبلیو اور او پی ایس کی توثیق کی منظوری دے دی ہے اور IRAWAسپریم کونسل نے شبنم ظفر کی2025تک کیلئے تقرری کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ شبنم ظفر نے اس ضمن میں کہا کہ یہ نہ صرف میرے لئے بلکہ پاکستان کیلئے بھی بڑا اعزاز ہے اور میں ہمیشہ سماجی شعبوں اور خواتین کی بہتری کیلئے اپنی آواز بلندکرتی رہوں گی۔#/s#

***** 23-05-22/--303

پیر 23 مئی 2022 21:00

، پاکستانی تاجروں کو امریکہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان کے لئے انوسٹر تلاش کرنے میں مدد دی جائے گی، گفتگو #/h# Sکراچی (آن لائن) بروکلین چیمبر آف کامرس کے صدر اور سی ای او رینڈی پیرز نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان دوطرفہ تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔ پاکستانی تاجروں کو امریکہ میں سرمایہ کاری کے مواقع اور پاکستان کے لئے انوسٹر تلاش کرنے میں مدد دی جائے گی۔

یونائیٹڈ بزنس گروپ کے صدر زبیر طفیل، یو ایس پاکستان انٹرنیشنل چیمبر آف کامرس کے صدر سجاد قمر اور یو ایس پی آئی سی سی کے سیکرٹری جنرل ملک سہیل حسین }سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ پاکستان کے برآمد کنندگان اور درآمد کنندگان کے لیے شاندار مواقع فراہم کرتا ہے اور ہم ملبوسات اور ٹیکسٹائل، بائیوٹیکنالوجی، فوڈ پروسیسنگ، حلال فوڈز، چاول، ملبوسات اور دستکاری میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

رینڈی پیئرز نے کہا کہ امریکہ میں فوڈ پروسیسنگ کے شعبے میں تقریباً 21,000 کمپنیاں ہیں جن کی آمدنی 750 بلین ڈالر ہے جبکہ دنیا بھر میں پروسیسڈ فوڈ کی فروخت تقریباً 2 ٹریلین ڈالر ہے، لہٰذا امریکہ کی تمام فروخت کا 37.5 فیصد حصہ ہے۔پاکستان کی سماجی و اقتصادی ترقی میں امریکہ کے تعاون کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ہمیشہ پاکستان کی معیشت کو سہارا دینے کے لییکوششیں کی ہیں۔

زبیر طفیل، سجاد قمر اور ملک سہیل نے کہا کہ امریکا پاکستان کے لیے بہت اہم ملک ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ بروکلین اپنی ترقی یافتہ فوڈ انڈسٹری کے لیے جانا جاتا ہے اور ہم برآمدات، درآمدات اور مشترکہ منصوبوں کے مواقع تلاش کر رہے ہیں۔ انھوں نے محکمہ خارجہ کے ترجمان کے حالیہ بیان کا خیرمقدم کیا جس نے پاکستان کو پاکستانی معیشت کی تعمیر نو کے لیے ان کی کوششوں کے لیے بھرپور امریکی حمایت کا یقین دلایا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں