مری۔ملکہ کوہسار مری میں’’ ایجوکیشنل ایکسپو فار ٹیلنٹ 2019 ‘‘میںمختلف نوعیت کے مقابلوں کا انعقاد

منگل 15 اکتوبر 2019 17:40

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ملکہ کوہسار مری میں ایجوکیشنل ایکسپو فار ٹیلنٹ 2019کہساروں سے ستاروں تک کے عنوان سے میگا ایونٹ پروگرام مری آرٹس کونسل کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوا ۔ پروگرام میں سرکاری و نجی سکولوں اور کالجوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی نئی نسل کو تعلیم کے جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنیاور انکی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے مختلف نوعیت کے مقابلہ جات کے ایونٹ کا انعقاد کیا گیا جن میں قرآت و نعت.تقاریرقومی و ملی نغمے و ترانے سا ئنس ایگزیبیشن کیلی گرافی پیٹنگ پراجیکٹ میکینگ کوئز مقابلہ انعام گھر اور موٹیویشنل لیکچرقابل ذکر ہیں۔

ان رنگا رنگ پروگرمات کے ذریعے سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات نے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور مظاہرہ کیا ۔

(جاری ہے)

بڑے پیمانے پر اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں میں حصول تعلیم کے ساتھ ساتھ انکو عملی میدان میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کا احساس دلانا ہے پروگرام میں طلباء و طالبات کے علاوہ والدین اساتذہ اور شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ایجوکیشنل ایکسپو پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی وخوشحالی کا دارومدارتعلیم کے ذریعے ھی ممکن ھے اور نوجوان نسل مستقبل میں ایک معمار ھونے کی صورت میں بہتر تعلیم کے ذریعے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پاکستان جس نظریے کی خاطروجود میں آیا نوجوانوں کی اولین ذمہ داری ہی کہ وہ اپنی صلاحیتوں کو اسی نظر ئیے کے مطابق بروئے کار لائیں تاکہ ہم قیام پاکستان کے حقیقی مقاصد کو حاصل کر سکیں۔

انہوں نے والدین اور اساتذہ پر زور دیکر کہا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ انکی تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ انھیں قومی و معاشرتی ذمہ داریوں کا بھی ادراک ہو پروگرام کے اختتام پر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں شیلڈ تقسیم کی گئی ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں