امریکا نے افغانستان میں تین ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دئیے

مزید دوہزارنیٹواہلکاروں کی تعیناتی بھی متوقع ،افغان فورسزکیساتھ ملکر دہشتگردوں کیخلاف آپریشن کریں گے،امریکی حکام

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کے لیے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے،مزید فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اب 14 ہزار ہوگئی ہے جبکہ نیٹو اتحاد کی جانب سے مزید 2 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی امید کی جارہی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پینٹاگون کے جوائنٹ اسٹاف ڈائریکٹر لیفٹننٹ جنرل کینتھ میک اینزی ایک نیوز نے بریفنگ کے دوران بتایا کہ امریکا نے افغانستان میں موجود اپنی افواج کو مزید مضبوط کرنے اور ان کی نفری کو بڑھانے کے لیے 3 ہزار اضافی فوجی اہلکار تعینات کر دیے ہیں جو افغان فورسز کے ساتھ مل کر دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرنے کے لیے تیار ہیں۔مزید فوجی دستوں کی تعیناتی کے بعد افغانستان میں امریکی فوجیوں کی تعداد اب 14 ہزار ہوگئی ہے جبکہ نیٹو اتحاد کی جانب سے مزید 2 ہزار فوجیوں کی تعیناتی کی امید کی جارہی ہے۔واضح رہے کہ افغانستان میں امریکی فوج کی نفری بڑھانے کا مقصد طالبان کو میدانِ جنگ میں شکست دے کر افغان حکومت سے بات چیت کرنے پر مجبور کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں