امریکی وزیردفاع دسمبرکے پہلے ہفتے میں پاکستان کا دورہ کریں گے

امریکی جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل جوزف کابھی جلد دورہ اسلام آباد، سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے حتمی تاریخ واضح نہیں کی،سفارتی ذرائع

اتوار 19 نومبر 2017 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 نومبر2017ء) امریکی سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور امریکی افواج کے جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنرل جوزف ڈنفرڈ بہت جلد اسلام آباد کا دورہ کریں گے جہاں پاکستان سے طالبان کے خلاف کارروائیوں میں مدد طلب کرنے پر بات چیت کریں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکی سفارتی ذرائع نے بتایا کہ جنرل جوزف ڈنفرڈ کا دورہ پاکستان آئندہ ہفتے متوقع ہے جبکہ سیکریٹری دفاع جیمز میٹس آئندہ ماہ کے پہلے ہفتے میں اسلام آباد کا دورہ کریں گے تاہم انہوں نے سیکیورٹی وجوہات کی وجہ سے ان دوروں کی حتمی تاریخ واضح نہیں کی۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق افغانستان میں امن کی خاطر پاکستان سے مدد طلب کرنے کے لیے سیکریٹری دفاع جیمز میٹس اور جوائنٹ چیف آف اسٹاف چیئرمین جنر جوزف ڈنفرڈ اسلام آباد کا دورہ کریں گے۔امریکی دفاع کے دو اہم عہدیدار ممکنہ طور پر پاکستان سے حقانی نیٹ ورک کا خاتمہ کرنے کا بھی مطالبہ دہرائیں گے۔واضح رہے کہ امریکا کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا رہا ہے کہ پاکستان میں حقانی نیٹ ورک کی محفوظ پناہ گاہیں موجود ہیں جہاں سے وہ افغانستان میں امریکی، اتحادی اور افغان فورسز پر حملے کرتے ہیں جبکہ پاکستان ہمیشہ امریکا کے ان الزامات کو مسترد کرتا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں