مسلم حکمران متحد ہو کر بیت المقدس کے تحفظ کے لئے مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں‘حاجی نذیر احمد انصاری

امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا دہشت گردی ہے اس اقدام سے انتہا پسندی کو مزید فروغ ملے گا

اتوار 10 دسمبر 2017 13:20

کامونکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 دسمبر2017ء) امریکہ کا بیت المقدس کو اسرائیل کا دارالحکومت تسلیم کرنا دہشت گردی ہے اس اقدام سے انتہا پسندی کو مزید فروغ ملے گاپاکستانی قوم امریکی فیصلے کو مسترد کرتی ہے مسلم حکمران متحد ہو کر بیت المقدس کے تحفظ کے لئے مضبوط لائحہ عمل اختیار کریں۔ان خیالات کا اظہار مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان کے مرکزی رہنما حاجی نذیر احمد انصاری نے اپنے بیان میں کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ مسلمان ممالک امریکہ کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کریں قبلہ اول کی آزادی،بقا اور حرمت کے تحفظ کے لئے ہر کلمہ گو جان قربان کرنے کے لئے تیار ہے۔انہوں نے کہاکہ امریکہ عراق میں بہانہ بنا کر آیا ،افغانستان میں آیا لیکن ذلیل و خوار ہواہم بتانا چاہتے ہیں اگر بیت المقدس میں آیا تو وہاں سے بھی رسوا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ قبلہ اول کی حفاظت کے لئے جانیں قربان کرنا ہر مسلمان اپنے لئے سعادت سمجھتا ہے آج بیت المقدس پکار رہا ہے کہ ایٹمی پاکستان کہاں ہے قبلہ اول کی آزادی کے لئے مضبوط آواز پاکستان سے اٹھنی چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں