مریدکے،سگنل میں فنی خرابی خیبر میل کوبڑے حادثہ سے محفوظ رکھنے کا سبب بن گئی

اتوار 17 دسمبر 2017 20:13

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 دسمبر2017ء) سگنل میں فنی خرابی خیبر میل کوبڑے حادثہ سے محفوظ رکھنے کا سبب بن گئی ۔ ریلوے حکا م نے کی مین کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا۔ ہفتہ کی صبح کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والی خیبر میل کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آئے ہیں۔ ابتدائی معلومات کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی خیبر میل کو گزارنے کے لیے باؤ ٹرین کو صبح6بجکر47منٹ پر کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن پر روک لیا گیا جبکہ ریل کار کو شاہدرہ ریلوے اسٹیشن ر کنے کا حکم دیا گیا۔

خیبر میل مریدکے سے صبح6بجکر49منٹ پر روانہ ہوئی اور7بجکر5منٹ پر کالا شاہ کاکو ریلوے اسٹیشن کے کیبن B پہنچی تو فنی خرابی کے باعث ڈاؤن آؤٹر سگنل میں فنی خرابی کے باعث ٹرین کو وہیں رکنا پڑا۔

(جاری ہے)

ٹرین کے رکتے ہیں سگنل آپریشنل ہو گیا اور خیبر میل نے اپنی منزل کی جانب چلنا شروع ہی کیا تھا کہ انجن سمیت تین ویگنوں کے گزرنے کے بعد ووڈن سلیپر ٹوٹ گئے اور اس سے پیچھے آنے والی پانچ ویگنیں پٹڑی سے اتر کر حادثہ کا شکار ہو گئیں۔

حادثہ کے وقت ٹرین میں سوار مسافروں کی اکثریت نیند کے مزے لے رہی تھی۔ ریلوے حکام نے 'کی مین'کی کارکردگی کا بھی جائزہ لینا شروع کر دیا ہے کہ اس نے اپنی ڈیوٹی کے دوران انسپکشن کی تھی یا نہیں۔ ڈی ایس ریلوے لاہور ڈویژن سفیان سرفراز ڈوگر نے موقع پر پہنچ کر ٹریک بحالی اقدامات کی نگرانی کی اور حادثہ کے سات گھنٹے بعد ٹریک کو بحال کر دیا گیا تاہم موجودہ صورتحال میںبھی متاثرہ جگہ سے کاشن لگا کر ٹرینوں کو گزارا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں