امریکا،مسلح شخص کی سپرمارکیٹ میں فائرنگ سے خاتون ہلاک

اتوار 22 جولائی 2018 20:10

لاس اینجلس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 جولائی2018ء) امریکا کے شہر لاس اینجلس کی سپرمارکیٹ میں ایک مسلح شخص نے خاتون کو فائرنگ کرکے ہلاک اور درجنوں افراد کو یرغمال بنا لیا تاہم 3 گھنٹے بعد پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے ،اتوار کو غیر ملکی میڈ یا کے مطا بق یرغمال افراد میں سے کسی کو شدید چوٹ نہیں آئی،مسلح شخص کے ہتھیار ڈالنے سے قبل پولیس کا کہنا تھا کہ مسلح شخص نے اپنی دادی پر 7 گولیاں برسائیں اور دوسری خاتون بھی زخمی ہوئیں جنھیں وہ کار میں زبردستی سوار کررہے تھے،پولیس کا کہنا تھا کہ پولیس نے مذکورہ کار کا پیچھا کیا اور فائرنگ کا تبادلہ ہوا اسی دوران مسلح شخص نے شہر کے سلور لیک سیکشن کے باہر ایک کھمبے کو گراتے ہوئے اندر داخل ہوگیا،پولیس کی فائرنگ اور مسلح شخص کے داخل ہونے پر مارکیٹ میں موجود افراد میں خوف وہراس پھیل گیا، متعدد افراد کھڑکیاں پھلانگ کر باہر آگئے تاہم پولیس، فائر فائٹرز اور 18 ایمبولینس جائے وقوع پر پہنچیں اور امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا،سپرمارکیٹ کے مسلسل 3 گھنٹے کے محاصرے کے بعد مسلح شخص نے ہتھکڑی پہننے کی ہانمی بھری اور باہر نکل آیا جن کو چاروں یرغمالیوں نے گھیرا ہوا تھا،لاس اینجلس کے میئر ایرک گارسیٹی نے پولیس اور فائر فائٹرز کو ان کے بہترین کام پر مبارک باد دی اور خاتون کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا،سپرمارکیٹ میں فائرنگ کے وقت 91 سالہ ڈون کوہلز بھی تھے جو وہاں قریب رہائش پذیر ہیں، سپرمارکیٹ جاتے ہوئے انھوں نے دیکھا کہ پولیس کی دو گاڑیوں اس طرف آرہی ہیں اور مشتبہ شخص نے کھمبے کو ٹکر مار دی،ان کا کہنا تھا کہ گاڑی کا ڈرائیور باہر نکلا تو پولیس نے فائرنگ کی،پولیس نے واقعے کے محرکات کے حوالے سے آگاہ نہیں کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں