پاکستانی قوم کو جشن آزادی مبارک ہو،مائیک پومپیو

دونوں ملکوں کی عوام کے ایک دوسرے کے ساتھ 7عشروں سے قریبی تعلقات ہیں،پاکستان بہترین اتحادی ہے مشترکہ اہداف کیلئے ملکر کام کریں گے،امریکی وزیر خارجہ کا یوم آزادی کے موقع پر پیغام

منگل 14 اگست 2018 15:50

اسلام آاباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 اگست2018ء) امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے پاکستانی قوم کو جشن آزادی کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ 7عشروں سے پاکستان اور امریکہ کی عوام کے درمیان قریبی تعلقات ہیں اور یہ تعلقات اور رشتے وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہونگے ان خیالات کا اظہار مائیک پومپیونے پاکستان میں جشن آزدی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کی پوری قوم کو یوم آزدی کی مبارکباد دیتا ہوں کیونکہ پاکستان اور امریکی عوام کے درمیان گزشتہ 7عشروں سے قریبی تعلقات ہیں اور امید ہے کہ یہ تعلق مزید وقت کے ساتھ مستحکم ہوگاانہوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا بہترین اتحادی ہے مشترکہ اہداف کیلئے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرتے رہیں گی

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں